نئی دہلی،26اپریل(ایجنسی) شراب کاروباری وجے مالیا کو سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ وہ ہندوستان اور بیرون ملک میں اپنی اور اپنے اہل خانہ کی پراپرٹیز کی تفصیلات ایک بند لفافے میں بینکوں کو فراہم کریں. سپریم کورٹ نے کہا کہ بنگلور واقع قرض وصولی ٹریبونل Debt Recovery Tribunal (DRT) کے سامنے بقایے کی وصولی سے منسلک بینکوں کی عرضی پر دو ماہ کے اندر اندر فیصلہ کیا
جائے.
سپریم کورٹ نے مالیا کی جانب سے کئے گئے اس اعتراض کو ماننے سے انکار کر دیا کہ ان کی این آر آئی بیوی اور بچوں کی تفصیلات کے بارے میں بینکوں کو نہیں بتایا جا سکتا Attorney General Mukul Rohatgi نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ مالیا ہندوستان میں انصاف سے بھاگنے والا ایک مفرور ہے